• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری اپریل کے تیسرے ہفتے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد(صالح ظافر) صدر آصف علی زرداری اپریل کے تیسرے ہفتے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ آئندہ سال کےلیے حکومت کےلیے ترجیحات اور اس کے منصوبوں کو نمایاں کریں گے۔ قومی اسمبلی کا دوسراسیشن یکم اپریل کو صرف ایک دن کےلیے ہوگا۔ صدارتی انتخاب آرٹیکل 56کی ذیلی شق 3کے تحت؛ از،ہ پےْ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اجلاس بغیر کسی کارروائی کےملتوی ہوجائےگا۔ قومی اسمبلی کا تیسرا سیشن صدارتی انتخاب کے بعد ہوگا۔ پارلیمنٹ کا ایوان بالا بھی مکمل ہوچکا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید