ملتان (سٹاف رپورٹر)خانقاہ دیوان باغ کے سجادہ نشین دیوان علیاسامہ معظم شاہ نے کہا ہےکہ اکابرین اسلاف کے نظام میں کوئی سمجھوتہ نہیں، انسان کو ا صولوں پر زندگی بسر کرنی چاہئے باہمی اتفاق ومحبت ،اتحاد ویکجہتی ،ملکی سا لمیت کیلئےہمیں ایک ہونا چاہئے نفرتوں کی بجائے محبتوں کو فروغ دینا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانقاہ دیوان باغ آف ملتان شریف کے سالانہ 130ویں عرس کی تقریب میں کیا، جماعت اہل سنت ضلع شیر شاہ ٹاؤن یوسی 75 کے ناظم اعلیٰ محمد امجد چشتی،مولانا ضیاءالباروی نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری کرنی چاہئے،اس موقع پر دیوان علی احمد شاہ بخاری، دیوان احمد زعیم مسعود شاہ بخاری، عبدالمقسط شاہ،خواجہ محمود ،حنیف خان بلوچ ، ڈاکٹر فیاض ،پیر صابر حسین ،پیر اکرم شکوری،فہیم بھائی ومرکزی کمیٹی گلستان باغ علی کے اراکین اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔