• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹیم میں 2 نئی تقرریاں کر دیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ٹیم میں دو نئی تقرریاںکر دی ہیں ،مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما رانا مشہود احمد خان کو وزیر اعظم کا کو آرڈی نیٹر بر ائے یو تھ افیئرز ( امور نوجوانان) جبکہ ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کو وزیراعظم کا کو آر ڈی نیٹر بر ائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن مقرر کیا گیا،۔دونوں تقرریاں عزازی بنیادوں پر کی گئیں، وزیر اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو فرائض کی انجام دہی میں ان سےتعاون کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔
اہم خبریں سے مزید