• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، فائرنگ کے واقعات میں چوکیدار سمیت 2افراد قتل

پشاور( کرائم رپورٹر) انقلاب اور خزانہ کی حدود میں دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔(گ) زوجہ نور عالم سکنہ سوڑیزئی نے تھانہ انقلاب پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز فائرنگ کی آواز سن کر گھرسے باہر آئی تو دیکھا کہ شکیل  گرپڑے اور شاہد  نے میرے شوہر نور عالم کو فائرنگ کرکے قتل کردیااورفرار ہو گیا  مدعیہ کی سات سا ل قبل سےشکیل کے ساتھ شادی ہوئی تھی تاہم شادی کے تین سال بعد گھریلو ناچاقی کی بنا ء پر شکیل نے اسے طلاق دی اور طلاق کے پانچ ماہ بعد شکیل نے اسکی شادی نورعالم سے کرائی اور بتایا کہ شادی کے چار ماہ بعدشکیل تمھیں طلاق دیدے گا اور تم دوبارہ میرے ساتھ نکاح کروگی نورعالم کے ساتھ شادی کے بعد ا س نے طلاق لینے سے انکار کیا تو شکیل کے ساتھ اسکا تنازعہ پیدا ہو گیا اوراسی تنازعہ کی وجہ سے شکیل نے شاہد کی مدد سے اس کے شوہر نورعالم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ادھر تھانہ خزانہ کی حدود ناساپہ پایان میں معمولی تکرار پر فضل ربی  نے چوکیدار محمو د  پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ دونوں شدید زخمی ہو گئے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ چوکیدارمحمود زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے د م توڑ گیا پولیس نے فضل ربی کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔
پشاور سے مزید