اسلام آباد(صالح ظافر)چین نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کو مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔بیجنگ نے تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں‘بشام میں چینی نجینئرز پر حملے کے بعد یہ کام روک دیاگیا تھا ۔ منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی پاورکنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا نے جمعرات کو مراسلہ جاری کردیا جس میں ورکرز اور دفتری عملے کو دوبارہ کام پر آنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔