• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی تعطیلات میں ہزاروں ٹن اسٹیل ایران سے اسمگل کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (تنویر ہاشمی، کامرس رپورٹر) ایران سے سٹیل مصنوعات کی سمگلنگ تسلسل سے جاری ہے جبکہ سمگلنگ کے لئے سرحد پار ہزاروں ٹن سٹیل کے ذخائر جمع کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ عید کی تعطیلات کے دوران سٹیل مصنوعات کی سمگلنگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز کے مطابق پنجگور سرحد کے پار سٹیل کے بڑے ذخائر سمگلنگ کے لئے جمع کر لئے گئے ہیں۔ سریا اور دیگر مصنوعات کے ان ذخائر کا حجم 25 ہزار ٹن بتایا جاتا ہے۔ سٹیل پروڈیوسرز کے مطابق گزشتہ سال عید کے دوران متعلقہ عملے کی ملی بھگت سے سٹیل مصنوعات کا ایک بڑا ذخیرہ پاکستان سمگل کیا گیا تھا۔ رواں برس بھی عید تعطیلات کے دوران سمگلنگ کے لئے سٹیل کا ذخیرہ اکھٹا کر لیا گیا ہے۔ اکھٹے کئے گئے ذخائر میں سٹیل بار، سٹیل اینگلز، سیکشنز، پائپس اور پلیٹس شامل ہیں۔ کسٹم حکام اس سٹیل کو سکریپ کا نام دے رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید