کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کلری پولیس نے گٹکا ماوا کے گودام پر چھاپہ مار کر 86 کلو تیار گٹکا/ماوا،20 کلو چھالیہ، 15 کلو گٹکا پاؤڈر اور 3 کلو تمباکو برآمد کرلی ،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،زمان ٹائون پولیس نے گٹکا تیار کرکے سپلائی کروانے والی خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمہ روبی سیکٹر 48 ایف میں واقع رہاٸشی مکان میں گٹکا ماوا تیار اور نورالامین نامی سپلائر سے گٹکا ماوا کیبنوں پر سپلائی کرواتی تھی،پولیس نے ملزمہ سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا برآمد کرلیا،کورنگی پولیس نے ڈیڑھ نمبر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں تیار چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد کر لیا ، چھاپے کے دوران چار ملزمان وقاص، شیراز، شفیع اور اصغر کو گرفتار کرکے گیارہ سو کلو سے زائد تیار چھالیہ گٹکا تمباکو اور گٹکے کا کیمیکل بھی برآمد کیا گیا ۔