کراچی (اسٹاف رپورٹر) برازیل سے تعلق رکھنے والے پاکستانی والی بال کوچ نے پاکستانی ٹیم سے اپنی راہیں جدا کرلیں ۔ ایسانے رمیرس کورین والی بال ٹیم کی کوچنگ کرینگے۔ پاکستان ٹیم آئندہ ماہ ان کی خدمات سے محروم ہو جائے گی ۔ایشین گیمز میں پاکستان سے شکست پر کوریا نے برازیلین کوچ کی خدمات حاصل کی تھیں۔ پاکستان کوچ کوماہانہ چار ہزارڈالرز ادا کر رہا تھا تاہم کورین حکومت نے8 ہزار ڈالرزتنخواہ کیساتھ اہلخانہ کیلئے پرکشش مراعات بھی پیشکش کی ہے ۔ چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری یعقوب نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود ہیں، کوریا جیسا پیکیج نہیں دے سکتے۔ نئے کوچ کیلئے مختلف آپشنز پر کام کر رہے ہیں۔