کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے واجبات کی پہلی قسط بھجوا دی گئیں۔ صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں عماد شکیل بٹ اور حنان شاہد کے ہمراہ گول کیپر وقار یونس کے واجبات ادا کیے۔ فیڈریشن کے مطابق پی ایچ ایف کے مرحوم آفس سیکرٹری غضنفر علی کے بیٹے کو ان کے واجبات کا چیک بھجوا دیا، صدر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کریں گے ۔