اسلام آباد(این این آئی)خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام میں دہشتگرد حملے میں ہلاک 5 چینی باشندوں کی میتیں خصوصی طیارے سے چین پہنچادی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی خصوصی طیارے میں چین پہنچے۔سالک حسین چینی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے چین پہنچے، ووہان ایئرپورٹ پر چین کے اعلیٰ حکومتی حکام اور پاکستانی نمائندے نے استقبال کیا۔