• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشام خودکش حملہ‘ منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی‘ ابتدائی رپورٹ کمیٹی کو پیش

پشاور(این این آئی)سی ٹی ڈی اور پولیس نے بشام خودکش دھماکے کی رپورٹ جوائنٹ کمیٹی کو پیش کردی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیاہے کہ خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔دھماکے کی جگہ سے تمام شواہد اکٹھا کرلیے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی گئیں،شواہد کی بنیاد پر اہم گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق قافلے کے ساتھ جیمرز فعال تھے یا نہیں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ غیرملکیوں پر حملے کی تھریٹ سے متعلق بھی تفصیلات لی جارہی ہیں، گرفتار دہشتگردوں کے بیانات پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید