• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ روم کی ٹھنڈی ہوائیں گوادر میں سیلاب کا باعث، چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن

گوادر(آئی این پی)چیف انجینئرنگ ایڈوائزر اور چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال نے کہا ہے کہ میرے ملک کے عوام خاص طور پر بلوچستان کے عوام کو ترقی کرنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کو ہے، گوادر میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کی بنیادی وجہ بحیرہ روم سے آنے والی سرد ہوائیں ہیں ،چین اور پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اگر ہم کسی جگہ کو ترقی دینا چاہتے ہیں اور ہم اپنے ملک کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو کسی کو کسی قسم کا اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ چیف انجینئرنگ ایڈوائزر اور چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال نے گوادر پرو کو گوادر کی سیلاب کی صورتحال اور چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک ) کے بارے میں کچھ میڈیا کی غلط معلومات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے ملک کے عوام خاص طور پر بلوچستان کے عوام کو ترقی کرنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کو ہے۔
اہم خبریں سے مزید