کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے مالی مشکلات کے باعث قومی ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنا مشکل بن گیا ہے، غیر ملکی بھاری معاوضہ مانگ رہے ہیں ، جبکہ پی ایچ ایف کے پاس کوچنگ لینے والے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس اور بقایاجات دینے کیلئے رقم نہیں ہے۔ فیڈریشن کو سابق کپتانوں نے مشورہ دیا ہے کہ قومی کوچز کی مدد سے اذلان شاہ کپ میں حصہ لیا جائے، نیدرلینڈز کے رولنٹ اولٹمنز سے صرف آن لائن کوچنگ کیلئے رابطہ کیا جائے، جس کے بعد امکان ہے کہ پی ایچ ایف مقامی کھلاڑیوں کو ہی کوچنگ اسٹاف میں شامل کرے گی۔ دریں اثنااذلان شاہ کپ کیلئےقومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا ،ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔