کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست گزار نے بیرسٹر علی طاہر کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 28 اپریل کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے ڈی سی ساؤتھ کو 3 بار جلسے کی اجازت کی درخواست دی لیکن جواب نہیں دیا گیا