• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارجر بنچ کی تشکیل کے بعد ذمہ داری چیف جسٹس پر آگئی، اشتر اوصاف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون اشتر اوصاف نے کہا ہے چھ ججز کے خط پر سوموٹو اور لارجر بنچ کی تشکیل کے بعد ذمہ داری چیف جسٹس آف پاکستان پر آگئی ہے کیونکہ وہ ایک ایسے منصب پر ہیں جس میں وہ صرف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نہیں وہ چیف جسٹس آف پاکستان ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ سات رکنی بینچ اس کو کس نہج پر لے کر چلتا ہے اور کارروائی کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ،کوئی نہ کوئی ایسا نتیجہ ضرور نکلے گا جو کہ ہمارے ملک میں جمہوریت ٗ رول آف لاء اور حصول انصاف میں معاون و مدد گار ثابت ہوگا ۔میڈیا اور سوشل میڈیا کو احتیاط سے کام لینا ہوگا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے ، وہ چھ ججز کے خط پر سپریم کورٹ کی جانب سے سوموٹو اور لارجر بینچ کی تشکیل پر جیوکے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجھے ایک چیز کی امید ہے کہ اس لارجر بینچ میں چیف جسٹس پشاو ر ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف جسٹس کوئٹہ بھی ہوں گے جن کو ایڈمنسٹریٹیو سائیڈ کا بھی ادراک ہے اوران کی جوڈیشل سائیڈ پر بھی پوری گرفت ہے تو مجھے یقین ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جن کا بہت زیادہ تجربہ ہے تو ایسے تجربہ کار چیف ججز کی موجودگی میں کوئی نہ کوئی ایسا نتیجہ ضرور نکلے گا جو کہ ہمارے ملک میں جمہوریت ٗ رول آف لاء اور حصول انصاف میں معاون و مدد گار ثابت ہوگا ۔
اہم خبریں سے مزید