• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈ ٹو سی یو کہنے والے ریٹائرڈ چیف جسٹس کو بلانا چاہئے، جاوید لطیف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ، گڈ ٹو سی یو کہنے والے ریٹائرڈ چیف جسٹس کو بلانا چاہئے، نواز شریف اور بشریٰ بی بی دونوں کو زہر دیئے جانے کی انکوائری ہونی چاہئے، پالیسی ساز آج بھی نہیں سمجھے تو ریاست کیلئے بہت الارمنگ بات ہے۔تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ دو سال سے جو ہورہا ہے زبان زدعام ہے، پی ٹی آئی کی خواتین پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور ان کی چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا ،ان کو اندازہ ہے کہ جیل میں قید خواتین کے اہل خانہ پر کیا گزر رہی ہے، عمران خان نے پاکستان کو صحیح معنوں میں خودمختار بنانے کا مقدمہ لڑا، عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر، فلسطین، سبز پاسپورٹ اور شانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقدمہ لڑا۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملات دن بدن گرتے جارہے ہیں، بشریٰ بی بی کی جان کو خطرے کی خبریں کافی دنوں سے آرہی ہیں، بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے، نو مئی کو ڈیرہ غازی خان میں تھی لیکن صرف پنڈی ڈویژن میں مجھ پر 14دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کردی گئیں، مجھ پر 43کیسز بنائے گئے اتنے کیس شاید پاکستان کی تاریخ میں کسی عورت پر نہیں ہوں گے،سب پرچے ختم ہوگئے تو مجھ پر گائے چوری کا مقدمہ بھی کردیا گیا۔ زرتاج گل نے کہا کہ اعظم سواتی کی پرائیویسی میں مداخلت ہوئی تو وہ رو رہے تھے، آج ججوں کے گھروں کی پرائیویسی بھی محفوظ نہیں رہی ہے، ن لیگ نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، ان پر ظلم ہوا تو کہا مخالفین پر سو گنا زیادہ ظلم کرو، ا ن کی وجہ سے پنجاب میں بھی گمشدگیاں شروع ہوگئی ہیں، اویس لغاری کو جتوانے کیلئے ن لیگی حکومت نے مجھ پر 43مقدمات درج کروائے۔
اہم خبریں سے مزید