• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ، پروفیشنل سیٹ اپ لانے کی تیاری مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کے دست راست اور ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ساجد حمید کو ری اسٹرکچرنگ میں ملازمت بچانا مشکل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ان کی جگہ نئی تقرری ہوگی ۔ چیئرمین محسن نقوی نے کئی شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے اور پروفیشنل سیٹ اپ لانے کے لئے پلاننگ مکمل کرلی ہے۔ کئی ملازمین کو رخصت کرنے کی تیاری ہے ، مختلف شعبوں کو ازسرنو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے، ری اسٹرکچرنگ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی بد انتظامی کی وجہ سے خوش نہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرنس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔ سفارشی کلچرکی بھی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ پہلے ہی دو ڈائریکٹر استعفی دے چکے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید