کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان مرکزی ایڈہاک کمیٹی کی رکن نسرین جلیل اور رکن سندھ اسمبلی طحہٰ احمد خان نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی، ملاقات میں ضلع شانگلہ داسو ڈیم پر دہشت گردانہ حملے میں چینی انجینئروں کی ہلاکت پر قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات ناصرف اسٹریٹیجک نوعیت کے ہیں بلکہ بھائی چارگی پر مبنی ہیں، پاکستان چین کی دوستی کو اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے کمزور کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔