• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 5، لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط

اسلام آباد / لاہور(نیوز ایجنسیاں،کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے5،لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط مل گئے۔جن ججز کو خط ملے ان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی ، جسٹس شاہد وحید، جسٹس امین الدین جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ، لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کو بھی دھمکی آمیز خط ملے،ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری اس معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججز کو بھی اسی طرح کے خطوط ملے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز خطوط چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس شاہد وحید، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل کے نام لکھے گئے ہیں۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے4ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔ یہ خطوط سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے چاروں ججوں کو خطوط موہد فاضل ولد منظور علی شاہ کے نام سے بھجوائے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید