• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کی نئی جماعت، ماہ رواں مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد(محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی نئی سیاست جماعت کو معرض وجود میں لانے کیلئے ماہ رواں کے آخری ہفتے میں وفاقی دارالحکومت میں مجوزہ جماعت کے سرکردہ حامیوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوگا۔ جس میں نئی جماعت کے نام، دستورالعمل اور ڈھانچے کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔ 

سخت سیاسی تقسیم اور نعروں کی شدت میں نئی جماعت کے امکانات زیادہ روشن نہیں ہیں۔

اجلاس میں نئی جماعت کے تاسیسی کنونشن کا نظام الاوقات بھی طے ہوگا۔ یہ طے ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق رہنماشاہد خاقان عباسی کو نئی جماعت میں کلیدی حیثیت حاصل ہوگی۔

ان کے قریبی رفیق ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا ہے نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کرنا آسان کام نہیں ہے پورے ملک کے جس طور پر رائے عامہ نے اس کے بارے میں حوصلہ مندی کے پیغامات دیئے ہیں جن کی موجودگی میں توقع ہے کہ نئی جماعت کا قیام زیادہ تر دشوار نہیں ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید