اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) ایرانی،پاکستان گیس پائپ لائن کی امریکا کی جانب سے کھلی مخالفت کے باوجود پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام پہلے مرحلے میں گوادر بلو چستان سے ایران کی سر حد تک80کلو میٹر کی گیس پائپ لائن بچھانے کے بارے میں حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔ جو781کلو میٹرز طویل پائپ لائن کا ایک مختصر حصہ ہے۔ اس بارے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے رواں ماہ کے آخری عشرے میں دورۂ پاکستان میں تبادلہ خیال ہوگا ۔ جو 22تا24اپریل ممکن ہے۔