کوئٹہ( پ ر) بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ سینئر سیاست دان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی بیرون ملک دورے سے واپس کوئٹہ پہنچ گئے،عید الفطر کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، جمعہ کو سراوان ہاؤس میںبلوچستان گرینڈ الائنس ، بلوچستان پیس فورم کے مرکزی کمیٹی کے اراکین ، عہدیداروں و کارکنوں نے ان سےملاقات کرکے صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔