• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارجین عدالت سے اجازت لیے بغیر زمین نہیں بیچ سکتے، چیف جسٹس

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ یہ تونہیں ہوسکتا کہ30سال بعد ایک کاغذ کا ٹکڑا لہرادیں کہ میں زمین کامالک ہوں11سالہ بچہ زمین بیچنے کا معاہدہ نہیں کرسکتا،گارجین عدالت سے اجازت لیئے بغیر زمین نہیں بیچ سکتے،درخواست گزار کی زمین میں سے موٹروے گئی ہے تویقیناً زمین کی قیمت بڑھ گئی ہو گی اسلئے اب وہ نہیں بیچے گا، روڈ جس طرف جاتی ہے اس پر جنگیں ہوتی ہیں کہ میری طرف روڈ نہیں آئی، ہم سپریم کورٹ قیمت کاتعین تونہیں کرینگے کہ 2003میں زمین کی قیمت کیا تھی۔ زرعی زمین کمرشل کیسے ہوسکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید