• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، گندم خریداری کیلئے 274 ارب 70 کروڑ روپے کیش کی منظوری

اسلام آباد( تنویر ہاشمی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی خریداری کیلئے 274 ارب 70 کروڑ روپے کے کیش کی منظوری دیدی ، رقم بینکوں سے گندم خریداری ، سٹاک کیلئے لی جائیگی ، پاسکو، سندھ اور بلوچستان کیلئے گندم خریداری کے اہداف بھی مقرر ، رقم بینکوں سے گندم کی خریداری اور سٹاک کیلئے لی جائیگی ، پاسکو، سندھ اور بلوچستان کیلئے گندم کی خریداری کے اہداف بھی مقرر کئے گئے ہیں، ای سی سی نے گندم خریداری کیلئے کیش کریڈٹ کی حد کی بھی منظوری دی، ای سی سی اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، ذرائع کے مطابق ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی سمری کی منظوری دیدی ، 2024کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دی گئی ، ا ی سی سی نے سندھ کیلئے 4000 روپے، بلوچستان کیلئے 4300 روپےفی من جبکہ پاسکو کیلئے 3900روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے گندم خریداری کی منظوری دی ۔

اہم خبریں سے مزید