راولپنڈی (نمائندہ جنگ) و فاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ 4مارچ کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کا بیرون ملک، یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کمرشل پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گے۔