اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دوران گفتگو دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے مبارکبادکی ٹیلی فون کال موصول کر کے خوشی ہوئی، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔