مچھلی کا قیمہ گائے کے قیمے سے بھی زیادہ مزیدار بنتا ہے اور اس کا ذائقہ بالکل باربی کیو جیسا ہوتا ہے۔ اگر یقین نہیں آتا تو آج شنواری انداز میں اس کو گھر بیٹھے پکا کر دیکھیں، کھانے میں مزہ ہی آ جائے گا۔
کوئلہ 1 ٹکڑا، مچھلی کا قیمہ ½ کلو، لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ، کالی مرچ ½ چمچ، نمک حسبِ ضرورت، ہرا دھنیا حسبِ ضرورت، ہلدی 1 چمچ، دھنیا 1 چمچ، دہی 1 کپ، ٹماٹر کا پیسٹ 2 چمچ، آئل 2 چمچ، ہری مرچ 2 سے 4 کٹی ہوئی، لیموں کٹا ہوا 1 عدد، لیموں کا پسیٹ 2 چمچ، لونگ اور دار چینی کا پاؤڈر ½ چمچ مکس، سونف ½ چمچ پسی ہوئی، ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چمچ، پیاز 1 چھوٹی باریک کٹی ہوئی، زیرہ ½ چمچ۔
سب سے پہلے قیمے کو دھو کر رکھ لیں۔
پھر ایک پیالے میں دہی، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کا پیسٹ، دھنیا، گرم مسالا، نمک، مچھلی کا قیمہ اور سارے مسالوں کے پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرلیں جیسے چکن کو میرینیٹ کرتے ہیں بالکل اسی طرح اس کو کرلیں۔
اب آئل کو گرم کریں پیاز کو فرائی کریں اس میں زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اب اسی میں میرنیٹ کیا گیا قیمہ اور تھوڑا سا آئل شامل کرکے اچھی طرح چمچ چلائیں۔
اب کوئلے کو ایک کپڑے میں باندھ کر پتیلی میں ڈال دیں اور 20 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
لیجیے مزیدار مچھلی کا بھنا ہوا قیمہ شنواری انداز میں پک کر تیار ہے اب ہرا دھنیا، ہری مرچ اور لیموں کے ساتھ سروو کیجئے۔
مزید لذیذ پکوان تیار کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں (https://ramadan.geo.tv/category/recipes) آپ مزے دار پکوانوں کی تراکیب سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔