• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کے 79 دنوں بعد بشریٰ بی بی اور عمران خان نے نکاح کیا تھا، وکیل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نےدوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت منگل9اپریل تک ملتوی کردی ،ہفتہ کے روز مدعی خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی غیر حاضر تھے جس پر ملزمان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ رضوان عباسی ساتھ والے خالی کمرہ عدالت میں بیٹھے ہوئے ہیں، اورکہہ رہے ہیں مجھے مری جانا ہے، میں عدالت میں نہیں آ رہا ،انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا ٹرائل کورٹ میں ملزم عمران خان نے بیان دیا ہے کہ فروری میں نکاح کے حوالے سے دعا رکھی گئی تھی، بیٹوں کو بتانے کے بعد دعائیہ تقریب رکھی گئی تھی، نکاح کے بعد دس تقریبات ہو سکتی ہیں،میرے موکل نے نکاح سے انکار تو نہیں کیا ،انہوں عدت سے متعلق سورۃ البقرہ آیات کی آیات کا حوالہ دیا ۔انہوں نے کہاکہ طلاق کے 79 دنوں بعد بشری بی بی اور عمران خان نے نکاح کیا تھا،انہوں نے کہا طلاق اور عدت ختم ہونے کی تاریخیں اہم ہیں ، خاور مانیکا کے مطابق انہوں نے بشری بی بی کو 14 نومبر 2017 کو تین بار طلاق دی تھی لیکن بشری بی بی کو سول عدالت میں اپنے ثبوت پیش کرنے کے حق سے محروم کیا گیا ، 14 نومبر 2017 کو طلاق دینے کی بات سے مکر نہیں سکتے، یکم جنوری 2018 تک طلاق کو 48 دن گزر گئے تھے، طلاق کاعمل مکمل ہونے کے 48 دنوں بعد ملزمان نے نکاح کیا جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 39 دنوں میں نکاح درست تصور ہو گا ،ہمارا موقف یہ ہے بشری بی بی کو اپریل 2017 میں طلاق ہوئی تھی ، کیس میں لگائی گئی دفعہ میں فراڈ کی نیت کے باعث سزا ہوتی ہے ، مارچ 2018 میں خاورمانیکا نے ٹیلیویژن پر بیان دیا کہ بشری بی بی باپردہ اورپرہیزگار خاتون ،عمران خان بہت متقی انسان ہیں،خاور مانیکا 6 سال خاموش کیوں رہے ہیں؟فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیاویڈیو کلپ کے متعلق جرح میں خاورمانیکا نے بیان دیا ؟ فاضل وکیل نے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ میرا ملازم لطیف بتاتاتھا، میں کہتاتھا کہ انہیں منع کرو ، فاضل جج نے کہا کہ خاور مانیکا کے انٹرویو کی تاریخ موجود ہے؟تو فاضل وکیل نے کہا کہ نجی ٹی وی کے شو(شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ)میں خاور مانیکا نے بشری بی بی سے متعلق بیان دیاتھا، جیو ٹیلیویژن سے انٹرویو کا پورا ریکارڈ منگوا لیں گے۔

اہم خبریں سے مزید