لاہور( این این آئی)لاہورہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کیخلاف دائر درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق 5سال نااہلی کاقانون آئین کے مطابق ہے، الیکشن ایکٹ 2017ء کی سیکشن 232کی شق دو آئین کے آرٹیکل 62 سے متصادم نہیں ہے۔فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 8کے تحت کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کی سپریم کورٹ کا7رکنی بنچ پہلے ہی تشریح کرچکا ہے، پانچ سال نااہلی کا قانون آئین کے مطابق ہے۔جسٹس شاہد بلال حسن نے10صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔