کراچی(اسٹاف رپورٹر) اذلان شاہ ہاکی کیلئے دونوں قومی ہاکی فیڈریشنوں نے کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کے لئے ایک نیا امتحان شروع ہوگیا ہے کہ وہ کس کیمپ میں شرکت کریں، پی ایچ ایف کراچی نے14اپریل سے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے چیف سلکٹر کلیم اللہ نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے،کھلاڑیوں کو کیمپ کمانڈنٹ شہناز شیخ اور ہیڈ کوچ ایا ز محمود کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،دیگر کوچنگ اسٹاف میں وسیم فیروز، ریحان بٹ، محمد ثقلین، دلاور حسین شامل ہیں۔