• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے نے پاکستان کو ’’قومی خطرے کی تشخیص کی فہرست‘‘ سے نکال دیا

اسلام آباد (صالح ظافر)ناروے نے پاکستان کو ’’قومی خطرے کی تشخیص کی فہرست‘‘ سے نکال دیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان برسوں سے اس فہرست میں تھا جس سے طلباء اور محققین کو مشکلات کا سامنا تھا۔ 

ناروے کی حکومت نے یہ فیصلہ ان غیرموجود حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جو پاکستان کو فہرست میں لے آئے ہیں۔ 

اعلیٰ سفارتی ذرائع نے پاکستان کی متاثر کن سفارتی کوششوں کے نتیجے کے طور پر، جس نے کامیابی کے ساتھ ناروے کے حکام کو اس بات پر قائل کیا کہ وہ پاکستان کا نام سلامتی سے متعلق تشویش والے ممالک کی فہرست سے خارج کر دیں، کی نشاندہی کی۔ 

یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکورٹی سروس (این پی ایس ایس) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے ذریعے سامنے آیا، جو ملک کے اندر انٹیلی جنس اور سیکورٹی کے معاملات کی ذمہ داری رکھتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید