کراچی (آئی این پی )کراچی میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خیبرپختونخوا (کے پی کے) پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل گرفتارکرلیا گیا، ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے، یہ گروہ کراچی سمیت پاکستان میں آن لائن اسلحہ سپلائی کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کشمیر روڈ پر ایک کارروائی کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے کانسٹیبل کو گرفتار کرکے اسکول بیگ میں اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے قریب کارروائی کی، ملزم پولیس اہلکار اظہرالدین کے پاس موجود اسکول بیگ سے چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے۔