• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کام کیلئے بچے کو گھر چھوڑ کر جانے پر افسوس ہوتا ہے، ثانیہ مرزا

دبئی (جنگ نیوز) سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی کام کے سلسلے میں بیٹے اذہان کو گھر پر چھوڑ کر جاتی ہیں تو اُنہیں افسوس ہوتا ہے۔ مجھے ماں ہونا اچھا لگتا ہے لیکن اپنے کام کو بھی جاری رکھنا زیادہ پسند ہے اور جب بھی میں کام کے لیے سفر کرتی ہوں تو اذہان کی دیکھ بھال میری والدہ کرتی ہیں ۔ ماں اپنے بچے کے لیے جتنی بھی محنت کرلے لیکن اسے ہمیشہ ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ اپنے بچے کے لیے جو کچھ کر رہی ہے کافی نہیں ہے اسے مزید کوشش کرنی چاہیے۔
اسپورٹس سے مزید