لاہور(نمائندہ جنگ) شہر میں ون ویلروں کی فنکاریاں جا ن لیوا ثابت ہونے لگیں۔ خضر اپنی بیوی عائشہ بیٹی دعا اور 6 ماہ کے بیٹے ازلان کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ بھاٹی گیٹ کے قریب 2 لڑکے ویلنگ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے موٹرسائیکل سوار فیملی پر جاگرے، جس کے نتیجے میں ماں کی گود سے 6 ماہ کا بچہ زمین پر گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ بچے کا باپ، ماں اور بہن شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے بچے کی لاش مردہ خانے جمع کروادی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ون ویلر آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق والدین نے منتوں مرادوں کے بعد یہ بچہ لیا تھا۔