• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعت سے منسوب کیا گیا، فیصلے قانون کے مطابق کئے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نیوزرپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ انصاف پر مبنی فیصلے کئے ہیں اور بہت سے فیصلوں کی انہوں نے قیمت بھی چکائی گزشتہ کئی مہینوں میں ہم نے مختلف مقدمات کے فیصلے قانون کے مطابق کئے مگر ہمیں سیاسی جماعت سے منسوب کیا گیا ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ۔31سال کے عرصے میں15ہزار فیصلے کئے، 509 فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے،279کو عدالت عظمی نے برقرار رکھا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے اعزاز میں دیئے گئے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس جسٹس اشیتاق ابراہیم ، نامزد سینئر جج جسٹس اعجاز انور اور دیگر ججز بھی موجود تھے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سائل سمجھتا ہے کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو قیامت کے دن حاضر ہوں، 31سال کے عرصے میں 15ہزار فیصلے کئے ان 15ہزار میں فیصلوں میں 509فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے، اس میں بھی 279کو عدالت عظمی نے برقرار رکھا،۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کئے ہیں۔ میں ہائی کورٹ میں سینیارٹی کی بنیاد پر دسویں نمبر کا جج تھا جب مجھے آرمی پبلک سکول کمیشن کی انکوائری سونپی گئی۔کمیشن کی انکوئری میں ہم نے اے پی ایس فیملز دیگر گواہان کے ساتھ آرمی افیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر جسٹس اور نامزد چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس ابراہیم خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی ۔ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کاکہنا تھا کہ چیف جسٹس ابراہیم خان نے 31 سال تک بطور جج کام کیا۔ چیف جسٹس کے کام میں مشکلات ہوتی ہیں جس کو چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے بخوبی نبھایا۔اور ہیمشہ قانون اور آئین کی بالادستی کا ساتھ دیا، چیف جسٹس ابراہیم خان نے ہمیشہ عدلیہ کی خودمختاری پر کوئی آنچ آنے نہیں دی۔ تاریخ اور پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ اس موقع پرایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا شاہ فیصل اتمان خیل نے چیف جسٹس کے کئے گئے فیصلوں پر روشنی ڈالی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ اور ہائیکورٹ بار کے صدر طارق آفریدی نے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جسٹس محمد ابراہیم خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر خیبر پختون خوا بارکونسل کونسل کے وائس چئیرمین صادق علی مومند، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید