اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری13اپریل کو پاکستان آئیں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی حکام اور پردھان سمیت دیگر سکھ ہنماء مہمانوں کا استقبال کرینگے، سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کی ہدایات اور PSGPC کی مشاورت سے سکھ یاتریو ں کی مہمان نوازی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی اس سلسلے میں سکیورٹی، رہائش،ٹرانسپورٹ و دیگر سہولیات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جبکہ انتظامی و سکیورٹی اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہدکی زیر نگرانی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے طے شدہ شیڈول کے مطابق لاہور پہنچنے کے بعد یاتریوں کو بذریعہ سپیشل ٹرین حسن ابدال روانہ کر دیا جائیگا جہاں پر ویساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14اپریل بروز اتوار گورودوارہ پنجہ صاحب میں ہو گی یاتری 15اپریل کو حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچیں گے جہاں پرقیام کے دوران سچا سودا فاروق آبا کی یاترا کرینگے اور 18اپریل گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور نارووال جائینگے 20اپریل کو رہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کر کے لاہور پہنچیں گے جہاں ایک روز قیام کرینگے سکھ یاتری 22اپریل کو اپنی 10روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔