• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی خوشیوں میں غرباء کو بھی یاد رکھا جائے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال کاسی، سابق جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان،محمد ذاکر بنگلزئی، طارق محمود بٹ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا،عامر جاوید،چاچا اورنگزیب، ذیشان مشتاق،میر اسماعیل بنگلزئی، حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال،چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیض جدون،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو، عظمت انجم،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری،ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا،اسد دہوار،خرم جدون، ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر اور میر مہر علی نیچاری نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں غرباء و مساکین کو بھی شامل کیا جائے جو اس وقت آپ کے تعاون کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے شب وروز اقدامات کررہی ہے جس کے ثمرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔ آج کے حالات پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں جس کی وجہ سے ہر شخص متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد نوازشریف کے واضح احکامات ہیں کہ جلد عوام کی ریلیف کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ انہیں موجودہ حالات سے نکال کر خوشحال بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن آج بھی اپنے قائد نوازشریف کے نظریئے کے ساتھ اور پارٹی کا مضبوط سرمایہ ہیں ۔ حالات جو بھی ہوں وہ پارٹی کے ساتھ ہیں۔ دریں اثناء بیان میںملک شبیع الحسن غازی کے کزن ملک نعمان نصیر ہمایوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید