• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، ایک اور سہولت کار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (اے پی پی)لاہور کی ضلع کچہری کی مقامی جوڈیشل عدالت نے اندورن شہر لاہور کی سیاسی شخصیت امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں گرفتار ایک اور سہولت کار ملزم ہارون فاروق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔منگل کے روز پولیس نے گرفتار ہارون عباس کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ ملزم کو قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،پولیس نے تفتیشی عمل کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ ملزم کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی،عدالت نے ملزم پر سہولت کاری کا الزام ہے، عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔