• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے آفرز ملیں‘ شاندانہ گلزار کا دعویٰ

پشاور(ایجنسیاں)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزارنے دعویٰ کیاہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے آفرز ملی تھیں۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو میں شاندانہ گلزارکا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کو ن لیگ والے جیل میں بھی برداشت نہیں کر رہے‘عمران خان سے دوبار جیل میں ملاقات ہوئی ہے‘ ہر بار بانی پی ٹی آئی نے بنگلہ دیش کی بات کی۔آنے والے بجٹ میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، اڈیالہ جیل میں ہمیں نہیں جانے دیا جارہا لیکن دہشتگرد وہاں پہنچ رہے ہیں‘6ججز کو ڈرانے کے لئے خط میں پاؤڈر بھیجے جارہے ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کسی صورت بھی ڈیل نہیں ہوگی، دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے بات چیت چل رہی ہے، ملک میں عید کے بعد واضح تبدیلی نظر آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید