اسلام آباد (نمائندہ جنگ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنمائوں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا، دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار،صدر آصف علی زرداری نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔