گوادر( پی پی آئی)بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں مسلح حملوں میں اضافے کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر کے باہر اور اندر نئی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں جبکہ نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گوادر میں دو بڑے حملوں اور خیبر پختونخوا میں چینی باشندوں پر خودکش حملے کے بعد ملک میں غیرملکیوں بالخصوص چینی باشندوں، گوادر میں سی پیک کے منصوبوں، اہم سرکاری و سکیورٹی تنصیبات اور سرمایہ کاروں کے تحفظ سے متعلق اقدامات زیر غور ہیں۔