• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر ترین جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دی۔ وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید