پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کیلئے مزید سکیورٹی آلات اور بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ پشاور بارایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پشاور بارایسوسی ایشن کے صدر امجد علی خان مروت نے کی ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری اظہار اللہ خان،سیکرٹری اطلاعات افضل خان باباخیل ودیگر کابینہ نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرپشاوربارایسوسی ایشن کے احاطے کو گرین پشاور بارڈ کلیئرکردیا گیا جبکہ وقار احمد سیٹھ بلڈنگ کو بھی سولرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔شرکا کو بتایاگیا کہ پہلی فرصت میں وقاراحمد سیٹھ بلڈنگ کو سولرائزڈ کیا جائے گا جسکے بعد دیگر عمارتوں میں بھی سولر سسٹم نصب کیا جائے گا۔