• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ماسٹر پلان کی حساس اداروں سے کلیئرنس لینے کا فیصلہ

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کے ماسٹر پلان کی حساس اداروں سے کلیئرنس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے جن گیارہ اضلاع کی ماسٹر پلاننگ مکمل ہو گئی انکی متعلقہ فورمز سے جلد از جلد منظوری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا اضلاع کی ماسٹر پلاننگ تھا۔ حساس اداروں کی کلیئرنس کے بعد ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی سے منظوری لیکر نوٹیفائی کیا جائیگا۔ سی بی ڈی اے نے بھی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ کمپنی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے لینڈ یوز کلاسیفی کیشن میپ کا ڈی پی ڈی سی سے منظوری کے بعد نوٹیفیکشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ کنسلٹنٹ کمپنی آئندہ بیس پچیس سال کی آبادی کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبہ تیار کریگی۔