• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اقدامات سے جلد عوام تبدیلی محسوس کرینگے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال اور جنرل سیکرٹری جاوید اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے عوام جلد تبدیلی محسوس کریں گے۔ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کا وژن ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملنے والے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع کوئٹہ کی سابق کابینہ کے ارکان محمد ذاکر بنگلزئی،طارق محمود بٹ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، عامر جاوید،چاچا اورنگزیب، ذیشان مشتاق،میر اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال،چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیض جدون،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو،عظمت انجم،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری،ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا،اسد دہوار، خرم جدون،ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر اور میر مہر علی نیچاری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکن ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں جنہیں کبھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ،رکن اسمبلی شیخ زرک مندوخیل اور نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی جیت اصل میں کارکنوں کی جیت ہے کیوںکہ ضلع کوئٹہ کے ہر کارکن نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے جس طرح محنت کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں عوام کے حقیقی نمائندے ہیں کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں جلد تبدیلی آئے گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید