کوئٹہ (پ ر)پٹیل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پٹیل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں جمعہ کو دوپہر سے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث ملحقہ علاقوں میں شہریوں کو پریشانی اور ذہنی کوفت کاسامنا کرنا پڑا ۔رات گئے ’’جنگ ‘‘ کے دفاتر فون کرکے شہریوں نے بتایا کہ پٹیل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں دوپہرسے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔دن بھر مسلسل بارش اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر ی پریشان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کیسکو بھاری بل بھیجنے میں کبھی دیر نہیں کرتا لیکن بجلی فراہم کرنے میں ناکا ہوچکاہے ۔انہوںنے کہاکہ کیسکو آفسز اور شکایات مراکز میں مسلسل فون کرنے کے باوجود فون اٹینڈنہیں کیا جاتا ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے ا پیل کی کہ وہ اس صورتحال اور کیسکو کی نااہلی اور غفلت کا نوٹس لیں ۔واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں رات گئے تک بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی ۔