کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا ہے کہ گوادر، تربت اور لسبیلہ میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ایڈوائزری جاری کردی ،گوادر، تربت اور لسبیلہ ملیریا اور ڈینگی کی زد میں ہیںجن کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ایک رسپانس پلان تیار کیا ہے روک تھام کے لئے رہنما خطوط جاری کر دئیے گئے ہیں ۔