کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جنوبی افریقا کے گیری کرسٹین ہوں گے۔ان سے معاملات طے ہورہے ہیں اس وقت گیری کرسٹین بھارت میں آئی پی ایل میں ایک ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف عبوری مدت کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود پیرکی صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اظہر محمود لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ اظہر محمود وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے اسسٹنٹ کوچ کے بھی مضبوط امیدوار ہیں پی سی بی نے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دیا ہوا ہےپاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود 15 اپریل کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔ اظہر محمود وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے اسسٹنٹ کوچ کے بھی مضبوط امیدوار ہیں پی سی بی نے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دیا ہوا ہے۔قبل ازیں لاہور میں پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے پہلے سلیکٹر اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے گیری کرسٹین کو ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بورڈ نے کسی کو چیف سلیکٹر نہیں بنایا۔بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سب یکساں ہیں سب کے پاس پاور برابرہے یہ ایک اچھی چیز ہے ، محمد یوسف نےکہاہم ایک اچھی ٹیم بنانا چاہ رہے ہیں ، ہم جیتنا چاہتے ہیں ۔سلیکٹراسد شفیق کراچی سے ہیں، گیری کرسٹن جنوبی افریقاسے ہیں ۔گیری کرسٹن ہمارے ہیڈ کوچ ہیں جو سلیکشن کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔وہاب ریاض نے کہا کہ نائب کپتان کے نام پر ہماری مشاورت جاری ہے۔