پشاور(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی تنگی حسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او تنگی ذوالفقار علی خان نے نفری کے ہمراہ تھانہ تنگی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 6مشتبہ افراد سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ایک رائفل G3، دو پستول اور 55 عدد کارتوس برآمد کرلی گئی ہے، جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سسٹم کے تحت 14 گاڑیوں اور 15 افراد کی ویری فیکیشن کی گئی ہے ،ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔