کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر / ممبر بلوچستان بار کونسل قاری رحمت اللہ کاکڑ اورکابینہ ارکان نے مستونگ بار کےرکن ایڈووکیٹ فتح شاہوانی کےخلاف پولیس کی جانب سے بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مستونگ انتظامیہ کے ناروا سلوک کا حکومت جلد نوٹس لے منصوبے کے تحت وکلاء کے خلاف منفی حربے استعمال کیے جارہے ہیں ۔